ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکولی بچوں کو دیاجانے والا دودھ پاؤڈر اب کمٹہ کے بازار میں بِکنے لگا

اسکولی بچوں کو دیاجانے والا دودھ پاؤڈر اب کمٹہ کے بازار میں بِکنے لگا

Wed, 19 Apr 2017 21:09:50    S.O. News Service

کمٹہ19؍اپریل(ایس او نیوز) عام طور پر عوام کو کم قیمت پر راشن میں دیاجانے والا اناج بازار میں فروخت کرنے کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔ اب اسکولی بچوں کو سرکار کی طرف سے مفت فراہم کیا جانے والا دودھ پاؤڈر بھی غیر قانونی طور پر بازار میں فروخت کرنے کا واقعہ روشنی میں آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  گزشتہ کچھ برسوں سے اسکولی بچوں کوسرکاری اسکیم کے تحت دوپہر کھانا فراہم کرنے کے لئے ضروری اناج اور دودھ پاؤڈر وغیرہ سپلائی کرنے کا ٹھیکہ یہاں کے رام نائک کو ملا ہے، جو کہ کمٹہ کے باڈ نامی مقام کا رہنے والا ہے۔ مبینہ طور پر دو دن قبل رام نائک کو بچوں کے لئے دئے جانے والا دودھ پاوڈر غیر قانونی طور پرایک دکاندار کو فروخت کرتے ہوئے گاؤں والوں نے دیکھ لیا اور اس دکان پر چھاپہ مارا۔موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رام نائک کسی طرح گاؤں والوں سے پیچھا چھڑا کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر کمٹہ پولیس اور تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا ۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

 

 

 


Share: